ترکی کا گلاٹا ٹاور میوزیم میں تبدیل

1220

استنبول: ترکی کے مشہور تاریخی مقام  گلاٹا ٹاور کو میوزیم میں تبدیل کردیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق  ترکی کے معروف تاریخی مقام گلاٹا ٹاور کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، گلاٹا ٹاور کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے کی بلائی منزل پر جاکر شہر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے جوکہ سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔

Galata Tower | Erasmus tips

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ اس پر ترقیاتی کام ابھی جاری ہے جبکہ گلاٹا ٹاور کو سیاحوں کیلئے 15 ستمبرکو دوبارہ کھول دیا جائےگا۔

ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں ترک حکومت نے گلاٹا ٹاور کا انتظام  استنبول  کے بلدیاتی اداروں سے لے کروزارت ثقافت و سیاحت کےسپرد کردیا ہے۔

Istanbul, Turkey - The Galata Tower is a medieval stone tower in ...

ترک وزیر برائے سیاحت و ثقافت مہمت نوری ارسوئے کا کہنا ہے کہ ہم گلاٹا ٹاور سے تمام ریسورنٹس اور کیفے ختم کریں گے اور ٹاور کے ہر فلور پر نمائش ہال بنائے جائیں گے۔

 

گلاٹا ٹاور کی اونچائی 67 فٹ یعنی (200 فٹ) ہے، گلاٹا ٹاور 1348ء میں سلطنت عثمانیہ دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔

گولڈن ہارن کا نظارہ سب سے اوپر دیئے تنگ راستے سے دیکھا جاسکتا ہے، یہ ٹاور شہر کی سب سے بڑی عمارت ہے ،19 ویں صدی کے بعد سے گلاٹا ٹاور میں کئی بار آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے لیکن ترک حکومت مرمت کراکر ٹاور کو بحال کردیا۔ آخری بحالی 1960 کی دہائی میں کی گئی تھی جب اس کی چھت کی تعمیر نو کی گئی تھی۔