انگلینڈ نے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

668

لندن: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شیڈول پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کے سپرد کردی گئی ہے  جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹورٹ بورڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زک کرالے، جو ڈینلی، اولی پوپ، ڈوم سیبلی، کرس ووکس اور مارک ورڈ  شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث ہوم ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 9 ریزرو کھلاڑی رکھے گئے ہیں، کورونا وبا کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ کرکٹ بحال ہونے جارہی ہے جو آئی سی سی کی پلئینگ کنڈیشنز میں ترمیمی رولز اور بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا۔