کورونا وائرس؛ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 442 ہلاکتیں

589

نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 442 ہوگئی۔

بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر6 لاکھ 50 ہزار ہوگئی ہے جبکہ بھارت بھرمیں کل اموات 18 ہزار سے تجاوز کرگئیں ہیں۔

دوسری جانب بھارت نے جولائی کاآغاز ہوتے ہی یہ بات زور پکڑ گئی ہے کہ کیا بھارت 15اگست کو اپنا یوم آزادی منائے گا ؟، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” اگر بھارت  یوم آزادی منانا چاہتا ہے تو  ویکسین عام لوگوں کے استعمال کے لیے 15 اگست تک دستیاب ہو جانی چاہئے”۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا ویکسین آئی سی ایم آر اور حیدرآباد میں مقیم انڈیا بائیوٹیک کمپنی مل کر بنارہی ہیں۔

آئی سی ایم آر کا کہنا ہے کہ کلینیکل ٹرائل مکمل ہونے کے بعد یہ ویکسین عام لوگوں کے لئے 15 اگست یعنی انڈیا کی آزادی کے دن شروع کی جاسکتی ہے۔