نریند مودی نے بھارتی عوام کو ماموں بنادیا، کانگریسی رہنما

749

نئی دہلی: کانگریس رہنما سلمان نظامی نے مودی کو پیدائشی جھوٹا قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے 2 رہنماؤں کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کو دورہ لداخ کے حوالے سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

کانگریس رہنما ابھیشیک دت کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا دورہ لداخ فوٹو سیشن سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ مودی لداخ جھڑپ میں نہ زخمی اہلکاروں سے ملے اور نہ وہاں زخمیوں کو ڈرپ لگی۔

انہوں نے مزید کہا زخمیوں کیلئے کوئی دوا کا نام و نشان نہیں تھا جبکہ وہاں اسپتال کسی زاویے سے اسپتال نہیں لگ رہا کیونکہ مودی کے دورے میں ڈاکٹرز کی جگہ فوٹوگرافرز تھے۔

کانگریس کے ایک اور رہنما سلمان نظامی نے نریندر مودی پیدائشی جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی عوام کو ماموں بنا دیا ہے۔ پہلے چین کے قبضے پر جھوٹ بولا، اب مودی سرکار کا میڈیا چھوٹ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔