پی ایس ایکس حملہ: دہشت گردوں کے زیرِ استعمال گاڑی کی تفصیلات سامنے آگئیں

629

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گرد حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

نجی نیوز ٹی وی کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق پی ایس ایکس دہشت گرد حملے میں استعمال ہونے والی کار 2013 سے اب تک 4 مالکان کے نام رہی۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایکس پر حملہ، 4 دہشت گرد ہلاک، 5 سیکورٹی اہلکار شہید

گاڑی 30 ستمبر 2013 میں پہلے مالک کے نام رہی، اس کے بعد 28 دسمبر 2016 میں گاڑی نجی بینک کے نام رہی۔

دستاویز کے مطابق 25 جون 2020 تک کار تیسرے ملک کے نام رہی جب کہ 25 جون کو ایک دہشت گرد نے گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس حملہ بھارت نے کرایا: وزیراعظم عمران خان

گاڑی کے ٹیکس بھی 31 دسمبر 2020 تک ادا کردیے گئے تھے۔