کراچی: سیاسی جماعت کے کارکن کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز گرفتار

781

کراچی: رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیٹ یونٹ کی انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران ملزمان کا تیسرا ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نعیم حیدر اور دانش اقبال نے 2 جولائی کو لیاقت آباد میں سیاسی جماعت کے رکن کو قتل کیا گیا تھا۔ قتل کا مقدمہ تھانہ شریف آباد میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

سیاسی کارکن کے قیل استعمال ہونے والے اسلحہ اور واردات سے ملنے والے خول فرانزنک میں میچ کرگئے ہیں۔

رینجرز کے مطابق ملزمان نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول برآمد کرلیے گئے ہیں جب کہ ان سے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔