کے-الیکٹرک انتظامیہ نے گورنر سندھ کو ملاقات کے لیے خط لکھ دیا

587

کراچی: کے-الیکٹرک انتظامیہ نے گورنر سندھ عمران اسمائیل کو ملاقات کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کے لیے تیار ہیں۔

کے-الیکٹرک نے کہا ہے کہ پچھلے سالوں کی سرمایہ کاری اور آئندہ کے منصوبوں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، شہر کے مسائل، کنڈے، غیر قانونی اسٹریٹ لائٹس، کیبلز کے نقصانات پر بات ہوگی۔

متن کے مطابق ملاقات میں کے-الیکٹرک انتظامیہ گورنر سندھ کو بارشوں سے متعلق اپنی تیاریوں سے بھی آگاہ کرے گی۔

خط کے مطابق 900 میگاواٹ کے پاور پلانٹ پر گزشتہ سال سے کام جاری ہے، پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ 2021 میں کام شروع کردے گا۔