بدین میںپابندی کے با وجود مویشی منڈی سج گئی، ہزاروں جانور پہنچ گئے

385

بدین(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر کی جانب جاری کردہ اعلامیہ میں مویشی منڈی لگانے کے اجازت نامے منسوخ کرنے کے باوجود بدین میں مویشی منڈی سج گئی، ہزاروں جانور مویشی منڈی میں پہنچ گئے ،ڈی سی بدین کے احکامات ردی کی ٹوکری کے نذر ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے اعلیٰ افسران کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں مویشی منڈی سے متعلق افسران کو ہدایات جاری کردی تھی کہ کورونا کے پیش نظرمویشی منڈی سجانے کے اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے ہیں لیکن شہریوں نے نوارانی مسجد کے عقب میں واقع قاضیہ پل پر مویشی منڈی سجادی ۔ شہریوں نے ڈی سی بدین کے احکامات ہوا میں اڑادیے ۔ شہر میں خریداروںکا ہجوم لگ گیا ایس اور پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں۔