میرپورخاص میں پولیس انتظامیہ ناقص منصوبہ بندی،جرائم بڑھنے لگے

201

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) شہر بھر میں پولیس کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث جرائم پیشہ افراد متحرک ہو گئے ، چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ گزشتہ روزنامعلوم افراد دو موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ان دنوں میرپورخاص میں جرائم پیشہ افراد سرگرم ہو گئے ہیں اس کی وجہ پولیس کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی ہے شہر بھر میں چوری اور ڈکیتی کی واردوتوں میں تیزی آگئی ہے گزشتہ روز میرپورخاص کے علاقے ٹائون تھانے کی حد میں واقع نور شاہ کالونی میں محمد وسیم نامی شخص کی موٹرسائیکل جو کہ گھر کے باہر کھڑی تھی کو نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے جبکہ بلدیہ شاپنگ سینٹرکے باہر سے محمد علی رانگھڑ کی موٹر سائیکل نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے ہیں۔ موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتیں روز کا معمول بنی ہوئی ہیں اور فوری اطلاع کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔