جیکب آباد بلدیہ کا 95کروڑ46لاکھ روپے کا بجٹ منظور

189

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد بلدیہ کا بجٹ اجلاس ،آمدنی 95کروڑ46لاکھ ،خرچ 95 کروڑ 44 کروڑاور بچت2لاکھ ظاہر کی گئی ممبران نے اتفاق رائے سے منظور کر لی،مویشی منڈی کا ٹھیکہ ایک کروڑ 12لاکھ میں نیلام ہوا جبکہ مویشی منڈی کی مرمت کے لیے 2کروڑ رکھے گئے ہیں، حاجی ستار بروہی۔ جیکب آباد بلدیہ کابجٹ اجلاس چیئر مین آصف مغیری کی صدارت میں ان کے دفتر میں ہوا جس میں سی ایم او نصر اللہ سرکی ،پاندھی خان ٹالانیاور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مالی سال 2020/21کی بجٹ پیش کی گئی جس میںکل آمدنی 95کروڑ 46لاکھ 76ہزار 40روپے اور خرچ 95کروڑ44لاکھ 62ہزار 498دکھایا گیاجس میں بچت 2لاکھ 13ہزار 542روپے ہوئی پیش کی گئی بجٹ ممبران نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا اجلاس میںمالی سال کی آمدنی او زیڈ ٹی شئیر37کروڑ53لاکھ ،ٹیکس کی وصولی 1کروڑ85لاکھ 69ہزار 650،فیس کی مد میںآمدنی 70لاکھ 30ہزار،دوکانوں کے کرایوں کی مد میں70لاکھ 30ہزار ،کل ریونیو آمدنی 41کروڑ 4لاکھ25ہزار 538دکھائی گئی جبکہ بقایاجات45لاکھ ،صفائی ستھرائی کے لیے سندھ حکومت کی گرانٹ 26کروڑ،سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ملنے والی گرانٹ 26کروڑ 75لاکھ 86ہزار288روپے دکھائی گئی گزرشتہ سال 2019/20کی بچت ایک کروڑ 21لاکھ 4ہزار 169روپے دکھائی گئی اس طرح مجموعی آمدنی 95کروڑ 46لاکھ 76ہزار 40روپے بتائی گئی جبکہ خرچ کا تخمینہ تنخواہ اور پینشن کے لیے 27کروڑ9لاکھ 39ہزار 402متفرقہ خرچ 15کروڑ 25لاکھ 72ہزار ،گورنمنٹ کی لازمی ادائیگی 21لاکھ 20ہزار واجبات کی ادائیگی 2کروڑ92لاکھ ،سماجی بہبود کے لیے 16کروڑ9لاکھ 26ہزار 915،نئے ملازمین کی بھرتی کے لیے 3کروڑ 90لاکھ 96ہزار 288جملہ روینیو خرچ65کروڑ 48لاکھ 54ہزار 605،بلدیہ کی جائیداد کی مرمت کے لیے 1کروڑ52لاکھ نئے ترقیاتی کاموں کے لیے 6کروڑ روپے مختص کیے گئے منصوبوں کی فہرست نہیں دی گئی ترقیاتی منصوبوں کے بلوں کی بلوں کے لیے 22کروڑ 24لاکھ 7ہزار 893جاری ترقیاتی اسکیموں کی واجبات کے لیے 20لاکھ رکھے گئے اجلاس میں حاجی ستار بروہی اور ہارون رشید سومرونے کہا کہ پہلے ٹھیکیداروں کی بقایاجات ادا کی جائیں ورنہ بجٹ پیش کرنے نہیں دیا جائے گا،ممبران کے علاقوں میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے اعدادو شمار بتائے جا رہے ہیں کام کہاں ہوئے یہ بتایا جائے ممبران نے چیئر مین کی یقین دہانی پربجٹ پیش کرنے دیا حاجی ستار بروہی نے اجلاس میں نشاندہی کی کہ مویشی منڈی کا ٹھیکہ ایک کروڑ 12لاکھ 90ہزار میں نیلام ہوا اور مویشی منڈی کی مرمت کے لیے 2کروڑ رکھے گئے ہیںجو کرپشن کی بھینٹ چڑھ جائیں گے ایسی نشاندہی پر اجلاس میں شریک ممبران حیران ہو گئے بلدیہ اجلاس میں کل 46ممبران میںسے 21ممبر موجود تھے ۔