میرپورخاص،بجلی کی کھپت بڑھنے سے درجنوں ٹرانسفارمر جل گئے

535

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)شدید گرمی میں میرپورخاص حیسکو کی کارکردگی کا پول کھل گیا ، شہر میں بجلی کی کھپت بڑھنے سے مختلف علاقوں میں درجنوں سے زائد ٹرانسفارمر جل گئے ، کئی کئی روز تک علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہتی ہے ، مختلف علاقوں میں صارفین کا حیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور سٹرکوں پر ٹائر نذر آتش، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق جو ں جوں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے حیسکو کی کارکر دگی میں شدید متاثر ہو رہی ہے سخت گرمی کی وجہ سے شہر کے درجن سے زائد بجلی کے ٹرانسفامرز خراب پڑے ہو ئے ہیں اور ان خراب ٹرانسفامرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور حیسکو کی جانب سے کئی کئی روز تک ان خراب ٹرانسفامرز کو درست نہیں کیا جا تا ہے اور علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا بحران بھی پیدا ہو رہا ہے جبکہ شہری سخت گرمی میں پریشان اور اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بجلی کے ٹرانسفامرز درست نہ کرنے اور حیسکو کی اس نااہلی کے خلاف شہر کے بیشتر علاقوں میں شہری سراپہ احتجاج بنے ہو ئے ہیں پچھلے پانچ روز سے بجلی کا ٹرانسفارمر کی مرمت نہ کرنے پر شہر کے علاقے پاک کالونی ریلوے پھاٹک پر شہریوں نے حیسکو کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر نذر آتش کر کے سڑک بلاک کری اس موقع پر مظاہرین عبداللہ ، عمران ، سائیں بخش ، لونیو اور دیگر نے بتایا کہ ہمارے علاقے کا بجلی کا ٹرانسفامرگزشتہ پانچ روز سے خراب پڑا ہوا ہے واپڈا والوں کو کئی بار شکایت کی ہے مگر ٹرانسفامرکی مرمت نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں پانچ روز سے بجلی نہیں ہے پانی کا بحران ہے اور مکین خاص طور پر خواتین اور بچے سخت گرمی میں پریشان ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہمارا بجلی کا ٹرانسفامر ٹھیک کیا جائے ۔