مندر کی تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،راہ حق پارٹی

331

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت)پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما سیدسکندر شاہ نے اپنے پر یس میں کہا کہ ہم مندر کی تعمیر مساجد کی شہادت اور صحابہ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، علما نے اسے یہودی ،امریکی ،اسرائیلی ،بھارتی سازشوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے مذمتی قراردادیں منظور کرائیں اورحکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مندر کی تعمیر اور مساجد کی شہادت کا اشتعال انگیز سلسلہ فوری بند کیاجائے۔ علما نے مندر کی تعمیر کے خلاف چودھری پرویز الٰہی کے حق پرستانہ مؤقف کی تائید کی اور مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں شہید کی گئی مسجد توحید کو سرکاری خرچ پر ازسرنو تعمیر اور گرفتار شدگان امام مسجد اور ان کے دو بیٹوں کو فوری رہااور مقدمات ختم کیے جائیں۔ علامہ احسان الٰہی ظہیر کے صاحبزادے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کی جدوجہد کی تائید و حمایت کرتے ہیں۔ اگر حکومت نے اپنے غیر شرعی ،غیر آئینی اقدامات فوری واپس نہ لیے تو ملک میں خانہ جنگی اور قانون ہاتھ میں لینے کی ناخوشگوار فضا پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔موجودہ حکومت حق حکمرانی سے محروم ہوچکی ہے۔ حکومتی منفی اقدامات سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔علما نے کہا کہ اصحاب رسولؐ و اہل بیت اطہارؓ کے دشمنوں کا ہر سطح پر محاسبہ کیاجائے گا۔حکومتی منفی پالیسیوں نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیاہے۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ظالمانہ شہادت کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔