پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل مرکزی ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

175

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں ملوث مرکزی ملزم سلیم حنیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 جولائی تک توسیع کردی، ملزم کوکورونا وائرس کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عدالت میں نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی، جس کے مطابق ملزم پر 2 ارب روپے کرپشن کا الزام ہے، ملزم پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سے زمین دہندہ کے طور پر کام کر رہا تھا، ملزم نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو 350 ایکڑ زمین دینی تھی، اس کے علاوہ ملزم نے 1500 لوگوں سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر800 ملین کا فراڈ کیا۔