جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، اے آئی جی کی تعیناتی چیلنج

697

لاہور(آن لائن)لاہور ہائی کورٹ میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعیناتی چیلنج کردی گئی۔لائرز فائو نڈیشن فار جسٹس نے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں زاہداختر زمان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انعام غنی کو ایڈیشنل آئی جی تعینات کیا ہے، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد دونوں افسروں کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعیناتی کا حکم جاری کیا گیا ہے، درخواست گزار نے درخواست میں نشاندہی کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹکے لیے علاقائی حدود کا تعین نہیں کیا گیاہے لہٰذا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ دائر درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکا جائے۔