پب جی پر پابندی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

141

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج ، پب جی گیم پر پابندی کے فیصلے کو وقار زکا نے چیلنج کیا ہے‘ سندھ ہائیکورٹ میں وقار ذکا کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرونک اسپورٹس دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے، پب جی گیم آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے،پب جی گیم پر پابندی ریڈ بل، ڈیو اور دیگر کمپنیاں اسپانسرشپ ختم ہونے کا خدشہ ہے،اسپانسر شپ ہونے سے پاکستان کو بے حد معاشی نقصان ہوگا،پب جی گیم پر پابندی کی وجہ سے پاکستان الیکٹرونک اسپورٹس میں بلیک لسٹ ہوسکتا ہے۔