بھارت کا چین اور پاکستان سے بجلی کا سامان درآمد نہ کرنیکا اعلان

205

نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے چین اور پاکستان سے بجلی کا سامان درآمد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان مرکزی وزیر برقیات آر کے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ڈسک چینی کمپنیوں کو سامان کی فراہمی کے احکامات نہیں دیتی ‘ بھارت نے چین سے 71 ہزار کروڑ روپے بجلی کا سامان درآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے سامان کی بھاری درآمد ایک ایسی چیز ہے جس کو ہم برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ کوئی ملک اس کے بہانے ہمارے علاقے میں داخل ہوسکتا ہے‘ ہم چین اور پاکستان سے کچھ نہیں لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پیشگی حوالے والے ممالک سے درآمد کی اجازت نہیں دیں گے‘ ہم متاثر ہیں ۔ سنگھ نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ٹاور ، کنڈکٹر، ٹرانسفارمر اور میٹر کے کچھ حصے درآمد کیے جاتے ہیں جو یہاں تیار اور دستیاب ہیں‘ ریاستیں چینی کمپنیوں کو آرڈر نہ دیں۔