حافظ نعیم الرحمن کا صحافی حسن عباس کے بھائی محبوب حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت

123

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر صحافی حسن عباس کے بڑے بھائی سید محبوب حسن کے انتقال پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر کراچی و نگراں میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے حسن عباس کے بڑے بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے اہلخانہ و لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔