سندھ میں مویشی منڈیوں کے لیے وفاق کا دبائو ہے،ناصر شاہ

195

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مویشی منڈی سے متعلق صوبائی حکومت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے زور ہے کہ مویشی منڈیاں لگائی جائیں لیکن ہمارا مؤقف ہے کہ مویشی منڈی نہ لگائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی سے متعلق صوبائی حکومت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔ ہمارے خدشات ہیں کہ مویشی منڈیاں وائرس پھیلنے کا باعث بنیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا تھاکہ رواں سال چاہتے ہیں کہ سندھ میں مویشی منڈیاں نہ لگائی جائیں اور مرکزی مویشی منڈی سے متعلق وفاق سے بات کریں گے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔