وزیراعلیٰ پنجاب کا اپوزیشن کے7 ارکان کے لیے کروڑوں روپے کا پیکج

203

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حکومتی اور حکومت کے اتحادی اراکین پنجاب اسمبلی سمیت وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اپوزیشن کے 7 ارکان کے لیے کروڑو روپے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ارکین پنجاب اسمبلی کو10،10کروڑ روپے کے فنڈ دیے جائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے 7 اپوزیشن ارکان اسمبلی کو5،5 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان ارکان میں 6 کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایک کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔