خلیفہ حفتر کے ترجمان کی ماسکو آمد‘ ترک وزیر دفاع لیبیا پہنچ گئے

699

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی علاقے کی پارلیمان کے اسپیکر عقیلہ صالح روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ خبررساںاداروں کے مطابق جمعہ کے روز انہوں نے ایوان بالا کی خاتون سربراہ ، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور روسی صدر کے خصوصی نمایندے میخائیل بوگدانوف سے ملاقاتیں کیں۔ یاد رہے کہ ماسکو نے عقیلہ صالح کے منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا تھا، جو اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبی حکومت کی امداد کے لیے ترکی کے کردار کو ختم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ ادھر تُرک وزیر ِ دفاع خلوصی اکار اور فوجی سربراہ جنرل گولیر لیبیا پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے فوجی تقریب میں شرکت کے بعد عسکری منصوبوںکا جائزہ لیا۔