فرانسیسی وزیر اعظم کابینہ سمیت مستعفی نئی ٹیم پرعزم ہوگی‘ ٹروڈو

157

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ اور ان کی کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا، جسے صدر عمانویل ماکروں نے منظور کرلیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صدارتی بیان میں کہا گیا کہ جب تک نئی حکومت کا تقرر نہیں ہوجاتا ایڈورڈ فلپ حکومتی امور انجام دیتے رہیں گے۔ایوان صدر کی جانب سے استعفے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں تاہم صدر ماکروں نے ژین کاسٹکس کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کرکے انہیں حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ 55 سالہ کاسٹکس سرکاری ملازم رہے ہیں اور انہوں نے کئی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے