پاکستان اسٹاک:کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی

201

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کاسلسلہ برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے مزید73.20پوائنٹس کے اضافے سے 35051 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیااورکاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 10 ارب 43 کروڑ1لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 54.19فیصد کم رہا ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان ،جہانگیر صدیقی، ہم نیٹ ورک ،ورلڈٖ کال ٹیلی کام ،پی ٹی سی ایل اے،یونٹی فوڈز،،میپل لیف،کے الیکٹرک، دی سیرل کمپنی اور پاک الیکٹران کے حصص سرفہرست رہے۔ رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے شروع ہونے والی تیزی کا سلسلہ جمعہ کو بھی برقرار رہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میںبھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے35105.16پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں 35100کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 73.20پوائنٹس کے اضافے سے 35051.38پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس44.96پوائنٹس کے اضافے سے 15202.82پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس39.39پوائنٹس کے اضافے سے 25087.02 پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز 346 کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے 155 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ172میں کمی اور19میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 66 کھرب32ارب6کروڑ44لاکھ روپے سے بڑھ کر 66 کھرب42ارب49کروڑ45لاکھ روپے ہو گیا۔