اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.50روپے ہوگئی

436

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مقامی کر نسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جمعہ کو بھی بدستورجاری رہااور انٹر بینک میں ڈالر مزید80پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں50پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر 167روپے کی سطح سے نیچے آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید80پیسے کی کمی سے 167 روپے سے گھٹ کر166.20روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے گھٹ کر 166.50 روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 167 روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت 167.50 روپے سے گھٹ کر167روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 1.50 روپے کی کمی سے 186روپے سے گھٹ کر 184.50روپے اور قیمت فروخت 188 روپے سے گھٹ کر186.50روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید206روپے سے گھٹ کر 205 روپے اور قیمت فروخت 208 روپے سے گھٹ کر207روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید 43.80روپے سے گھٹ کر 43.70 روپے اور قیمت فروخت44.30روپے سے گھٹ کر 44.20 روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.90روپے سے گھٹ کر 44.70 روپے اور قیمت فروخت45.40روپے سے گھٹ کر 45.20 روپے ہوگئی ۔