سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے اضافہ

241

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کی فی تولہ قیمت200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 4800روپے ہوگئی ۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت۱یک ڈالرکے اضافے سے1775ڈالرہوگئی جس کے زیر اثرملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ4800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 172روپے کے اضافے سے 89ہزار850روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1050روپے مستحکم رہی۔