پی آئی اے‘ جعلی اسناد پرجون میں 25ملازمین برطرف کیے گئے

241

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جون میںپی آئی اے انتظامیہ نے 52ملازمین کو جعلی تعلیمی اسناد اور میڈیا سے رابطہ رکھنے پر برطرف کیاتاہم اس فہرست میں ایک بھی پائلٹ شامل نہیں ہے ۔ پی آئی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق جعلی لائسنس پر پائلٹوں کی موجودگی پرشور مچانے والی پی آئی اے کی انتظامیہ نے کسی ایک بھی پائلٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 افسران اور ملازمین جعلی تعلیمی اسناد یا ان میں تبدیلی کرنے پر برطرف کیے گئے ۔ 21 افسران اور ملازمین بغیر اطلاع طویل چھٹیاں کرنے پر برطرف کیے گئے جبکہ سوشل میڈیا پر پی آئی اے انتظامیہ کی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر گروپ 6 کے ایک افسرکو بھی برطرف کیا گیا ۔ میڈیا سے رابطے کے الزام میں دو ملازمین اورایک ملازم کو ڈیوٹی کے مقام سے غائب پانے پر برطرف کیا گیا۔میڈیا سے رابطے کے الزام میں دو ملازمین کی نچلے گروپ میں تنزلی بھی کی گئی۔برطرف ملازمین میں منیجر اسسٹنٹ منیجر اور سینئر افسران بھی شامل ہیں۔