کراچی ( اسٹاف رپورٹر) این آئی سی وی ڈی میں پولیس اہلکار کی ڈاکٹر پر فائرنگ کا معاملہ عدالت نے ملزم سی ٹی ڈی اہلکار کامران کی درخواست ضمانت مسترد کردیایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ملزم کامران کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جہاں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ملزم کامران کو زبردستی مقدمے میں نامزد کیا گیا، این آئی سی وی ڈی حکام نے ابتدائی بیان میں فائرنگ کرنے والے شخص کو نامعلوم بتایا تھا،زخمی ہونے والے ڈاکٹر کی ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں، مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ غیر ضروری ہے،استغاثہ کی ملزم کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی گئی ان کا کہنا تھا کہ ملزم کامران نے این آئی سی وی ڈی میں تلخ کلامی کے دوران ڈیوٹی ڈاکٹر کو گولیاں ماریں،ملزم کامران سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات ہے،عدالت نے ملزم سی ٹی ڈی اہلکار کامران کی درخواست ضمانت مسترد کردی