رینٹل پاور کیس: نیب نے راجا پرویز و دیگر کی بریت چیلنج کردی

218

اسلام آباد (آن لائن) نیب نے ساہیوال رینٹل پاور کیس میں راجا پرویز اشرف کی بریت کا احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فیصلہ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے لہٰذا عدالت 25 جون کے احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ نیب کی جانب سے راجا پرویز اشرف کے ساتھ 10 شریک ملزمان کی بریت بھی چیلنج کر دی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت 10 نامزد ملزمان کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت ملی تھی، سابق وزیراعظم پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا۔