ویڈیو اسکینڈل: نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج نوکری سے برطرف

478

لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیواسکینڈل معاملہ پر جج ارشد ملک کو نوکری سے برطرف کردیا۔

ویڈیواسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جج ارشد ملک کی برطرفی کا فیصلہ کیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے فیصلہ سنایا، جسٹس سردار احمد نعیم نے بطور انکوائری افسر ارشد ملک کو قصور وار قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔