دو جماعتوں نے پی آئی اے کو تباہ کیا: شہباز گِل

467

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ دو جماعتوں کی کرپشن نے قومی ادارے (پی آئی اے) کو تباہ کردیا۔

شہباز گِل نے اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے معاملہ پر اپوزیشن مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے، ان کو لگتا ہے آنسو بہانے سے کرپشن کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت نے 2010 سے 2018 تک کا فرانزک آڈٹ کرایا جس میں معلوم ہوا کہ پیپلز پارٹی نے 2010 سے 2013 تک 66 جعلی لائسنس غلط طریقوں سے پاس کیے، پیپلزپارٹی نے پی آئی اے میں 7005 سیاسی بھرتیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی لائسنس سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان کے زمانے میں جاری ہوئے۔

شہاز گِل نے کہا کہ دو جماعتوں کی کرپشن نے قومی ادارے کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ایک بار پھر دنیا کی بہترین ایئر لائن بنے گی۔