کراچی میں مون سون کی پہلی بارش 6 جولائی کو ہونے کا امکان

708

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کی پہلی بارش 6 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہرکردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 6 جولائی کی رات گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش ہوسکتی ہے جبکہ کل کے مقابلے میں آج کراچی کا درجہ حرارت 1 سے 2 ڈگری کم ہونے کا امکان اس لیے کراچی میں آج شام سے معمول کےمطابق سمندری ہوائیں چلیں گی۔

 ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار فراز کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ اومان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38  ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔