وفاق نے کے الیکٹرک سبسڈی میں 34 ارب کی کٹوتی کردی

610

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کیلیے کے الیکٹرک سبسڈی کی مد میں 34ارب روپے کم کردیے جس  سے ٹریف بڑھنے کا امکان ہے اور اس کا براہ راست بوجھ کراچی کے عوام پر پڑے گا۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک سبسڈی مد میں 59 ارب 50 کروڑ روپے مختص تھے جب کہ رواں سال کے الیکٹرک سبسڈی مد میں 25 ارب 50 کروڑ رکھے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے  کے الیکٹرک سبسڈی کی مد میں 34ارب روپے کی کٹوتی کر دیے ہیں جس سے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ، ٹریف بڑھنے سے کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی کے 15ارب روپے کم رکھے گئے ہیں، کے الیکٹرک کو سستے داموں ایل این جی کیلئے رقم میں بھی 14 ارب روپے کمی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق  کے الیکٹرک کو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کی مد میں بھی 5 ارب روپے کم رکھے گئے ہیں۔