سیاہ فام شخص کو قتل کرنے والا امریکی پولیس افسر ضمانت پر رہا

393

ایٹلانٹا: امریکا میں سیاہ فام شخص کو قتل کرنے کرنے والے سفید فام پولیس افسر کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جورجیا کے شہر ایٹلانٹا میں 12 جون کو پولیس افسر ریشارڈ بروکس کو سیاہ فام شخص کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم نے مقدمے میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کردیا۔

5 لاکھ ڈالرز زرضمانت جمع کرانے پر ملزم کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ملزم کی رہائی پر متقول کے لواحقین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

سماعت سے قبل بیوہ نے جج سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے التجا کی تھی کہ قاتل کو رہا نہ کیا جائے کیونکہ یہ معاشرے کے لیے خطرناک بن چکا ہے، بیوہ نے کہا کہ میرے شوہر نے جرم کیا تھا مگر اس سے زندہ رہنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا تھا۔

ملزم نے عدالت سے زر ضمانت میں کمی کی استدعا کی جسے مسترد کردیا گیا، ملزم کے وکیل نے کہا کہ یہ رقم بہت زیاد ہے جس

پر جج نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں یہ رقم بہت زیادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پولیس افسر نے سیاہ فام شخص کی گرفتاری میں ناکامی پر الیکٹرک ٹیزر سے فائر کیا جس سے وہ چل بسا۔

یہ واقعہ امریکا میں سفید فام شخص کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے سیاہ فام جارج فلیڈ کی موت کے بعد پیش آیا جس پر ایٹلانٹا پولیس کی چیف اریکا شیلدز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔