سعودی عرب فائنل ایگزٹ منسوخ نہ کروانےپر جرمانہ

459

ریاض: سعودی عرب میں فائنل ایگزٹ منسوخ نہ کروانے تارکین وطن پرجرمانہ عائد کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا کہ فائنل ایگزٹ کی منسوخ کے لیے اقامے کا موثر ہونا ضروری ہے اگر فائنل ایگزٹ لینے کے 60 روز کے اندر سفر نہ کیا گیا تو ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق تارکین وطن ویزے کے مؤثر ہونے کا پتہ آن لائن لگا سکتے ہیں، ابشر (ایپلی کیشن) یا مقیم کے ذریعے فائنل ایگزٹ منسوخ کرائے جا سکتے ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص فائنل ایگزٹ لگوانے کے بعد اسے منسوخ کروانا چا ہے تو ایسا ممکن ہے تاہم  یہ اسی وقت ممکن ہوسکے گا جب فائنل ایگزٹ منسوخ کرانے کا امیدوار مؤثر اقامہ ہولڈر ہو، اس کے بغیر فائنل ایگزٹ کی منسوخی کی کارروائی نہیں ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ کرونا کے باعث ہزاروں غیرملکی سعودی عرب کے مختلف صوبوں، کمشنریوں اور تحصیلوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہوں نے خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) لگوا لیا تھا تاہم بین الاقوامی پروازوں پر پابندی سمیت مختلف اسباب کے پیش نظر وہ سفر نہیں کر سکے۔