نیپال: بھارتیوں کیلئے شہریت قانون میں تبدیلی

423

نیپال کے وزیر داخلہ رام بہاد تھاپا نے کہا ہے کہ اب نیپالی شہری سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو 7 سال بعد شہریت دی جائے گی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق نیپال میں کسی بھی بھارتی کو اپنی بنیادی شہریت سے دستبرداری کے وقت نیپال کی شہریت حاصل ہوجاتی تھی تاہم اب بھارتی خواتین کو  نیپالی شہری سے شادہ کرنے کے 7 سال بعد شہریت دی جائے گی۔

رام بہادر نے بھارتی شہریت قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں بھی کسی غیر ملکی کو بھارتی سے شادہ کرنے کے 7 سال بعد شہریت دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتیوں کیلئے شہریت ترمیمی بِل کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے تاہم اس کا پارلیمنٹ سے منظور ہونا ابھی باقی ہے۔