ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں “کراچی ” تیسرے نمبر پر

535

دنیا میں سب سے زیادہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کراچی “تیسرے” نمبر پر ہے۔

گلوبل انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق سیفٹی ریکارڈ کے حوالے سےدنیا بھر سے 100 شہروں کی فہرست جاری کی ہےجس میں پاکستان کے شہر کراچی کا 97واں نمبر تھا۔

فہرست میں  جاپان کا شہر اوساکا 100 ممالک کی پہلے نمبر پر ہے جس کا مطلب ٹریفک قوانین خلاف ورزی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور اسی لیے حادثات بھی بہت کم سننے میں آتے ہیں جبکہ گلوبل انڈیکس  کے مطابق منگولیا کا شہر اولان باتور 100 نمبر پر براجمان ہے جہاں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی ہوتی ہے ۔

فہرست کے مطابق  روس کےشہر ماسکو کادوسرا نمبر جبکہ  کراچی کا تیسرا نمبر ہے ۔

دوسری جانب کینڈا کا شہر کیلگری، دبئی اور دیگر شہروں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔