کراچی: مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

476

شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار نے دن دیہاڑے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب  2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اورملزمان اہلکار کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی جگہ سے گولیوں کے 3 خول ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نعمان کے نام سے کرلی گئی ہے اور ون فائیو پولیس مددگار ساؤتھ میں تعینات تھا۔