بھارت: پاک چین سے بجلی کے سامان کی درآمدات پر پابندی عائد

421
نئی دہلی: لداخ میں ہوئے بھارت اور چین کے درمیان تصادم کے بعد بھارتی وزیر توانائی آر کے سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سے بجلی کا ساز و سامان درآمد نہیں کریں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر توانائی آر کے سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان سے بجلی کے ساز و سامان کی درآمدات کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے پاکستان یا چین سے اب کوئی بھی بجلی کے سامان کی تجارت حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں کریں گے۔

آر کے سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ملک میں موجود تمام بجلی کے ساز و سامان کی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا ہے کہ اگر پاور گرڈ میں کوئی خرابی آتی ہے تو ایسے آلات موجود ہیں جن کی مدد سے مسئلے کو حل کیا جاسکے۔