بھارت میں کورونا مریض کی لاش کو فریزر میں رکھ دیا گیا

375

کولکتہ: بھارت میں اہلخانہ نے کرونا سے ہلاک اپنے پیارے کی لاش کو فریزر میں رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا میڈیا کے مطابق 71 سالہ شخص کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے کرونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا تاہم اہلخانہ مریض کو گھر لے آئے اور تھوڑی دیر بعد وہ چل بسا۔

معمر شخص کو اسپتال انتظامیہ نے ٹیسٹ رپورٹ آنے تک ڈیتھ سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کیا تو اہلخانہ اور ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

لواحقین نے سرٹیفکیٹ نہ ملنے پر لاش کو سرد خانے کی بجائے فریزر میں محفوظ کر دیا اور حکومتی و شہری اداروں سے رابطے کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ کرونا رپورٹ آنے تک ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں دیں گے جبکہ اہلخانہ کی جانب سے مریض کے مرنے کے بعد سرٹیفکیٹ دینے پر اصرار کیا جارہا تھا تاہم دو دن بعد کرونا کی رپورٹ مثبت آگئی اور ڈاکٹرز کی جانب سے مریض کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔