کورونا وائرس؛ امریکا نے آزادی کی تقریبات منسوخ کردیں

507

واشنگٹن: کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کےباعث امریکا نے اپنے یوم آزادی کے حوالے سے ہونے والی پریڈ سمیت تمام  چھوٹی بڑی تقریبات کو منسوخ کردیا ہے۔

امریکا 4 جولائی 1776 میں وجود میں آیا جب سے اب تک ہر سال امریکا  آزادی کا دن جوش و خروش سے منایاجاتا ہے، امریکا بھر میں فوجیوں کی پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے ،آتش بازی سمیت  میلوں اور کھیلوں کی تقریبات کا اہتمام ہوتا ہےلیکن رواں سال کورونا وائرس کےبڑھتے کیسز کے باعث امریکا نے یوم آزادی پر ہونے والی پریڈ اور تمام تقریبات کو منسوخ کردیا ہے۔

US Independence Day 2020: Date, Significance and History behind ...

دوسری جانب امریکی حکام نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ آزادی کی تقریبات کوسرکاری سطح پر منسوخ کرنے کے بعد کچھ آرگنائزرز  مقامی سطح پر ایونٹ کرانے کی کوشش کررہے ہیں جن پر ہم نے گہری نگاہ رکھی ہوئی ہے۔

امریکا میں سرکاری سطح پر ورچیول اسکریں نصب کی جائیں تاکہ لوگ لطف اندوز ہوسکیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے پیش نظر ساحل، بار اور ریسٹورنٹس بھی بند ہیں۔