کراچی میں کورونا صورتحال میں بہتری نہیں آرہی، اسد عمر

491

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں  کورونا سے متعلق صورت حال میں بہتری نظر آرہی ہے جب کہ سندھ اور خصوصاً کراچی میں صورتحال بہتر نظر نہیں آرہی۔

کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد بہتر ہونے سے صورتحال بہتر ہوئی ہے ، کورونا سے متعلق صورت حال میں بہتری نظر آرہی ہے ہم سب کے ہاتھ میں ہیں کہ اس وبا سے اپنے آپ کو بچا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ  زیادہ تر افراد نے حکومت اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کیا، اگر انتظامی کارروائی نہیں کرینگے تو ہوسکتا ہے کہ جولائی تک 12لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوں اگر ایس او پیز پر عمل درآمد ہوگا تو امید ہے کہ جولائی کے آخر تک تعداد4 لاکھ ہو۔

 اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں مزید کتنا بہتر کام ہوسکتا ہے آج شام پھر مشاورت ہوگی ، سندھ اور خصوصاً کراچی میں صورتحال بہتر نظر نہیں آرہی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ہرہفتے جائزہ لیا جاتا ہے ، جون کے وسط کی نسبت اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد کم ہے، امریکا میں وبا پہلے کم ہوئی اور پھر بہت تیزی سے اضافہ ہوا۔