پاک چائنا ٹائون اسکیم 45 کے نام پر فراڈ کا نوٹس لیا جائے، فرقان لاکھانی

242

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) کراچی کے کاروباری شخص نے اپنے وکیل کے ہمراہ ٹھٹھہ میں صحافیوں کو بتایا کہ پاک چائنا ٹائون اسکیم 45 کے نام پر سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے کا فراڈ جاری ہے، متاثرہ شخص فرقان لاکھانی کا کہنا تھا کہ تین سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں، اب تک کچھ حاصل نہیں ہوا، پاک چائنا ٹائون اسکیم 45 نادرن بائی پاس ملیرکی مافیا ہاشم بخاری، جہانزیب عالم، دانش مشتاق نے سادہ لوح افراد کو 2018ء سے بے وقوف بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ متاثرہ شخص فرقان لاکھانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2018ء سے اس پروجیکٹ میں رشتہ داروں اور دوستوں کی کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرائی پتا چلا کہ اس پراجیکٹ کی ٹوٹل جگہ 9 ایکڑ پر ہے، سادہ لوح افراد کو 94 ایکڑ زمین ظاہر کر رہے ہیں، میں نے انصاف کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کی ہے، پروجیکٹ ڈائریکٹر و دیگر کیخلاف جنگ لڑوں گا۔ درخواست گزار کے وکیل حبیب الرحمن میمن کا کہنا تھا کہ میرے موکل کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ہم نے پروجیکٹ کیخلاف درخواست دائر کی ہے، جلد قانونی طریقے سے فرقان لاکہانی کو انصاف ملے گا۔