اسداللہ بھٹو، حسین محنتی ودیگر کاکے یو جے کے صدرحسن عباس سے اظہار تعزیت

366

کراچی(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو،امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری
کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی یونین آف جرنلسٹ (کے یو جے) کے صدر و سینئر صحافی سید حسن عباس کے بڑے بھائی سید محبوب حسن کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔