سکھر : کورونا نے مزید2جانیں لے لیں،مجموعی تعداد23ہوگئی

199

سکھر(آن لائن) کورونانے مزید 2جانیں لے لیں، 24 گھنٹے کے دوران 86 نئے کیسز کی تشخیص، اموات کی تعداد 23 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع میں بھی کورونا کیسز اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں گزرتے دنوں کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور سکھر کے سول اسپتال میں داخل مزید 2 مریض جن میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،اس طرح سکھر ضلع میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 23 ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 86 نئے
کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جس کی صحت حکام نے بھی تصدیق کی ہے سکھر سول اسپتال میں جاںبحق ہونے والے 2افراد میں سے خاتون کا تعلق سکھر اور مرد کا تعلق گھوٹکی سے ہے تاہم کئی مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔