حیدرآباد:سٹی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2ملزمان دھرلیے

143

حیدرآباد:سٹی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2ملزمان دھرلیے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس کی 2مختلف کارروائیوںمیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور گٹکا فروخت کرنیوالے 3ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2ملزمان محمد قاسم اور محمد عاطف کو گرفتار کرلیا، 2عدد پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب قاسم آباد پولیس نے مین پوری فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزماحسن جکھرانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 110مین پوری برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔