کورونا وبا، ملک میں کیسز 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد، اموات 4500 سے بڑھ گئیں

107

کراچی(نمائندہ جسارت)کورونا وائرس کے پاکستان میں کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 20 ہزار 239 ہوگئی جبکہ 4 ہزار 504 لوگ انتقال کرچکے ہیں۔ جمعرات تک ملک میں مزید 4142 نئے کیسز اور 58 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 3892 لوگ شفایاب ہوگئے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 2430 نئے کیسز اور 31 اموات رپورٹ ہوئیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار
436 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 430 کے نتائج مثبت آئے، اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 89 ہزار 225 ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 31 افراد کا انتقال بھی ہو، جس سے یہ تعداد 1437 تک پہنچ گئی۔پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید ایک ہزار 478 افراد کو اپنا شکار کیا جبکہ 22 افراد لقمہ اجل بنے۔سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں ایک ہزار 478 افراد متاثر ہوئے جس سے مجموعی تعداد 77 ہزار 740 ہوگئی۔اس کے علاوہ مزید 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس سے یہ تعداد 1684 تک پہنچ گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 170 افراد کو متاثر کیا جبکہ ایک فرد وہاں انتقال کرگیا۔اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں مزید 170 افراد کے متاثر ہونے سے کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہزار 82 تک پہنچ گئی۔اسی طرح ایک فرد کے انتقال کرنے سے مجموعی اموات 129 تک پہنچ گئیں۔ادھر گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 22 نئے مریض اور 2 اموات سامنے آئیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق علاقے میں سامنے آنے والے نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 1511 ہوگئی، مزید برآں 2 افراد کے انتقال کرنے سے مجموعی اموات 28 تک جا پہنچی۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 42 نئے کیسز اور 2 اموات کا اضافہ دیکھا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں آزاد کشمیر میں سامنے آنے والے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 1135 تک پہنچ گئی۔اس کے علاوہ 2 اموات کے اضافے نے آزاد کشمیر میں وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد کو 32 تک پہنچا دیا۔ایک طرف جہاں ملک میں نئے کیسز سامنے آرہے ہیں وہیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 892 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 694 ہوگئی۔