سندھ پولیس، مزید 90اہلکار کورونا سے متاثر، تعداد 1345 ہوگئی

118

کراچی (آن لائن) سندھ پولیس میں مزید 90اہلکار کورونا سے متاثر، تعداد 1345 ہوگئی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا کے 90 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران ایس پی ملیر اورڈی ایس پی ایس ایس یو اور اے ایس آئی سمیت 16 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے۔ شہدائے پولیس میں14 کا تعلق کراچی اور 02 کا حیدرآباد سے تھا۔ زیرعلاج
افسران اور جوانوں کی تعداد961 ہے۔ 370 افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔