سندھ حکومت کاوفاق سے افغان پناہ گزین واپس بھیجنے کا مطالبہ

140

کراچی (آن لائن ) سندھ حکومت نے مدت پوری ہونے پر وفاق سے افغان پناھ گزین کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق افغان پناھ گزین کی مدت نہ بڑھائے ان کو اپنے ممالک واپس بھیجے۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے، افغان پناھ گزین کو اسلام آباد یاخیبر پختونخوا میں پناہ دی جائے، صرف کراچی میں 25 لاکھ سے زائد غیرقانونی تارکین وطن مختلف علاقوں میں آباد ہیں جن میں برمی،افغانی اور بنگالی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا
کہ سندھ کوئی یتیم خانہ نہیں جو باہر سے آئے ہر غیر ملکی کو پناہ دے۔ صوبائی وزیر نے حکومت سے سوال کیا کہ وفاق بتائے کہ ابتک کتنے غیر ملکی تارکین وطن کی رجسٹریشن کرچکا ہے۔نادرا نے کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کو کچھ پتا نہیں، قوانین کو مزید سختبنانے کی ضرورت ہے،وفاقی اداروں میں رشوت دے کر کوئی بھی غیر ملکی شہریت حاصل کر لیتا ہے، غیر قانونی لوگوں کے معاملے میں نادرا کی کارگردگی منفی ہے۔