عدالت نے نبیل گبول کے بیٹے نادرگبول پرقائم مقدمہ ختم کردیا

156

کراچی(صباح نیوز)جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں نبیل گبول کے بیٹے نادر گبول کی جانب سے وکیل کی گاڑی کو ٹکر مارنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر پولیس کی جانب سے مقدمے کو سی کلاس کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،وکیل صفائی کاکہناہے کہ نادر گبول اور ہارون ایڈووکیٹ کے درمیان صلح ہوگئی، عدالت نے پولیس رپورٹ پرنبیل گبول کے بیٹے پرقائم مقدمہ ختم کردیا۔