احمد بخش ناریجو کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کا اضافی چارج تفویض

132

کراچی(صباح نیوز)چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بورڈ جامشورو احمد بخش ناریجو کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا ،چیف سیکرٹری سندھ نے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ سیکرٹری اسکول خالد حیدر شاہ کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث ان کی چھٹی منظور کر لی گئی تھی۔29جون کو عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر سیکرٹری تعلیم کام کرنے کی حالت میں نہیں تونیا سیکرٹری مقرر کیا جائے۔