مئی کے دوران سڑکوں کی تعمیراتی مشینری کی درآمد میں 11.73 فیصد کمی

115

کراچی(صباح نیوز)مئی 2020ء کے دوران سڑکوں کی تعمیراتی مشینری کی درآمد میں 11.73 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 17.1 ارب روپے کم ہو گیا جبکہ اپریل میںسڑکیں تعمیرکرنے والی مشینری کی درآمدات کا حجم 19.3 ارب روپے رہا تھا۔ مشینری کی ملکی درآمدات میں 2.2 ارب روپے یعنی 11.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔